تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے تعاون کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ ایرانی حکومت کو سہارا دینے والی مالیاتی شریانیں بند کی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق اقتصادی دباؤ اور بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا۔