تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج

تہران (ویب ڈیسک) ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے نتیجے میں خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت اور اس پر اثرورسوخ مزید واضح ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی فعال حکمت عملی کا مقصد جنگ شروع کرنا نہیں بلکہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ہے۔ جنگ بندی کے دوران نئے ہتھیاروں کی تیاری اور فوجی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ امریکا کے خلاف جنگ نے ایرانی قوم کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کے مطابق معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے فوج کی مالی ضروریات پوری کیں اور حکومت و مسلح افواج کے درمیان تعاون بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔