کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی ریاست بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کیے ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
