تازہ ترین ۱۴ مئی ۲۰۲۶

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے شکست دے دی

کراچی (صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے زمبابوے خواتین ٹیم کو دوسرے بین الاقوامی بیس اوور میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے Iman Fatima (ایمان فاطمہ) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔اوپنر منیبہ علی نے بھی 36 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے مابھیرو، میرینج اور ماوونگا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے خواتین ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 103 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان خواتین ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔