کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے جہاں اسے یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی خطے میں تعیناتی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن جنوری سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے مشرق وسطیٰ میں موجود ہے، جبکہ اس کی طویل تعیناتی کے دوران عملے میں خودکشی کی کوششوں کے واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
