تازہ ترین ۲۱ اگست ۲۰۲۶

امریکی قرض 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکا کا مجموعی سرکاری قرض تاریخ میں پہلی مرتبہ 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ادوار میں امریکی قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر جبکہ جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں 8.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا، امریکی حکومت اس وقت سالانہ تقریباً 1.1 ٹریلین ڈالر قرض پر سود کی مد میں ادا کررہی ہے جبکہ گزشتہ 10 سال سے بھی کم عرصے میں امریکی قرض تقریباً دوگنا ہوچکا ہے، جولائی میں امریکی بجٹ خسارہ 432 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث قرض میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق قرض اور سود کی ادائیگیوں میں تیزی امریکی معیشت پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ مستقبل میں مالیاتی بحران کے خطرات بھی پیدا کرسکتی ہے۔