تازہ ترین ۱۸ اگست ۲۰۲۶

چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا

ملتان (ویب نیوز) پاکستان گولڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا اور پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بنائے۔ سعد خان نے 112 جبکہ شامل حسین نے 111 رنز کی شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان گولڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان گرینز کی جانب سے سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44 رنز بنائے۔