تازہ ترین ۱۸ اگست ۲۰۲۶

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی ہے، پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی بطور صدر کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کے 65 ممالک رکن ہیں جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ اور اس کی روک تھام سمیت اہم عالمی امور شامل ہیں۔ پاکستان نے کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے اپنے کردار کے حوالے سے مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں طاہر حسین اندرابی نے کانفرنس کے سابق صدور اور مختلف علاقائی گروپوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور مشاورت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں سالانہ رپورٹ اور قرارداد کے حوالے سے بھی رہنمائی کرے گا۔