تازہ ترین ۱۸ اگست ۲۰۲۶

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کا سنسنی خیز مقابلہ 3،3 گول سے برابر

کوئٹہ (ویب نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پول ڈی کے اہم میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3،3 گول سے برابر ہوگیا۔ نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدائی برتری حاصل کی، تاہم ویلز نے دو گول کرکے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آخری کوارٹر میں پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سفیان خان اور حنان شاہد کے گولز کی بدولت 3،2 کی برتری حاصل کی، تاہم ویلز کے گریتھ فرلانگ نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ویلز کی جانب سے فرلانگ نے دو اور رائس بریڈشا نے ایک گول اسکور کیا۔ اس ڈرا کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا ہے اور اب قومی ٹیم 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف آخری پول میچ کھیلے گی۔