کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026ء کے پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 55 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2028ء میں سنگاپور میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جیسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
