کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔ بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد ٹیم آفیشلز کے مطابق ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں میچ کے باقی حصے میں آرام دیا گیا ہے۔ بابر اعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں جاری تین روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسری روز اپنی پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ میزبان سلیکٹ الیون کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
