تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے جلد اہم اعلان کیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے امریکی صدر کے بیان سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔