تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں مصر کی شمولیت بھی ممکن ہے، ترک صدر

انقرہ(اے این این) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے اور مصر بھی اس معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت یہ طے پایا ہے کہ کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا اور کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں تمام رکن ممالک متفقہ اور مشترکہ اقدامات کریں گے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران لبنان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، لبنان میں اسرائیلی جنگ روکنے کے لیے امریکا کا کردار اہم ہے جبکہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جاری رہنا تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے استحکام کے لیے تمام دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔