تازہ ترین ۱۴ اگست ۲۰۲۶

بابر اعظم زخمی، سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے باہر

کراچی (ویب نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم آفیشلز کے مطابق بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں میچ کے بقیہ حصے کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔ بابر اعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جانے والے تین روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ میزبان سلیکٹ الیون کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔