کوئٹہ (ویب نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
