کوئٹہ (ویب نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جاپان کے قریب روس کے زیرِ انتظام متنازع جزیرے ’’اِتوروپ‘‘ کا دورہ کیا، جس پر جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اِتوروپ تاریخی اور بین الاقوامی قانون کے تحت جاپان کا علاقہ ہے اور روسی صدر کا دورہ ناقابلِ قبول ہے۔ جاپان روس کے زیرِ انتظام اِتوروپ سمیت چار جزائر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے، جنہیں جاپان ’’شمالی علاقہ جات‘‘ قرار دیتا ہے۔ یہ جزائر طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی اور سفارتی تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ جاپانی حکام کے مطابق پیوٹن کے دورے سے روس اور جاپان کے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
