تازہ ترین ۱۴ اگست ۲۰۲۶

ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی۔ ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں دستیاب تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ کے فروغ، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے جونیئر و سینئر کرکٹرز کی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ کا تجربہ اور فنی مہارت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔