کوئٹہ (ویب نیوز) ڈارون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، بنگلادیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے۔ مومن الحق 35 اور تنزید حسن 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ بنگلادیش کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 102 رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے فاسٹ بولر حسن محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین بولنگ کی اور 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
