تازہ ترین ۱۲ اگست ۲۰۲۶

شام کی عدالت نے بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

کوئٹہ (ویب نیوز) رپورٹس کے مطابق شام کی ایک عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو تقریباً 14 سالہ جنگ کے دوران قتل، تشدد، جبری گرفتاریوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں غیرحاضری میں سزائے موت سنا دی۔ رائٹرز کے مطابق دسمبر 2024 میں اقتدار سے معزولی کے بعد یہ بشار الاسد کے خلاف پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بشار الاسد دمشق سے فرار ہو کر اس وقت ماسکو میں موجود ہیں۔ عدالت نے سابق حکومت کے ایک سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔ بشار الاسد 2000 میں اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد شام کے صدر بنے تھے۔