کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ائندہ مذاکرات کے لیے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران سے ماضی کی کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایران کی جانب سے ابنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے بدلے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ طلب کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے ایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران گزشتہ پانچ ماہ کے فوجی تنازع کے دوران امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ مانگتا ہے تو امریکا بھی ایرانی کارروائیوں میں ہلاک اور شدید زخمی ہونے والے افراد کے لیے معاوضہ طلب کرے گا۔ امریکی صدر نے روڈ سائیڈ بم دھماکوں، یو ایس ایس کول پر حملے اور دیگر واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضہ لینے کا مطالبہ ائندہ تمام مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران نے بھی ابنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نئی شرائط شامل ہوگئی ہیں اور فوری معاہدے کے امکانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
