تازہ ترین ۱۰ اگست ۲۰۲۶

ٹرمپ کا ایران سے ہرجانے کا مطالبہ، مذاکرات میں نئی شرط شامل

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبہ ایران کی جانب سے جنگ کے نقصانات کے ازالے کے مطالبے کے جواب میں کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اس سے قبل مذاکرات یا ملاقاتوں میں ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، تاہم اب اچانک یہ مطالبہ سامنے ایا ہے، اس لیے امریکا بھی ایران سے ان افراد کے لیے ہرجانہ طلب کرے گا جو ایرانی کارروائیوں میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔ امریکی صدر نے سڑک کنارے نصب بموں اور دیگر تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا، جبکہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے بھی ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران گزشتہ 50 برس کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کے خاندانوں اور گزشتہ پانچ ماہ میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کے لیے بھی ہرجانہ ادا کرے۔ امریکی صدر کے مطابق انہوں نے امریکی مذاکرات کاروں کو ائندہ مذاکرات میں اس مطالبے کو شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔