کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے لیے خطرناک اور پریشان کن پیش رفت قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن نے کہا ہے کہ تین اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں اہم تبدیلی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا پہلے ہی دفاعی معاہدہ موجود ہے، جبکہ اب ترکیہ بھی اس میں شامل ہوگیا ہے اور اسرائیل کے ترکیہ کے ساتھ براہِ راست اختلافات ہیں۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق اس معاہدے کے اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج سامنے اسکتے ہیں۔
