کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کے سابق چیف جسٹس اور ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے دشمن آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایران کو اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے مؤقف سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔ آیت اللہ آملی لاریجانی اس وقت ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ ہیں، جو ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ اہم مشاورتی اور تنازعات کے حل کے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔
