کوئٹہ (ویب نیوز)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے اصول کے مطابق ہے اور اس کا مقصد ایران کے خلاف کسی محاذ آرائی کے بجائے خطے میں تعاون اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے حاقان فیدان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت نیٹو کی طرز پر وزارتی کمیٹی اور جنرل سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، جس کا مرکزی سیکریٹریٹ سعودی عرب میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مصر بھی تکنیکی معاملات طے ہونے کے بعد اس اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت ایک رکن ملک پر حملہ اجتماعی دفاع کے اصول کے تحت تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
