کوئٹہ (ویب نیوز): 20ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو پول ’بی‘ میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں موجود ہیں۔ ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاپان میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو تھائی لینڈ، 22 ستمبر کو ازبکستان، 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پول ’اے‘ میں جاپان، کوریا، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
