کوئٹہ (ویب نیوز): انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر انہیں فخر ہے اور مستقبل میں کوئی نہ کوئی یہ ریکارڈ ضرور توڑے گا۔ جوز بٹلر نے 521 میچز میں 14 ہزار 803 سے زائد رنز بنا کر کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑا، جبکہ پولارڈ نے یہی سنگ میل 746 میچز میں حاصل کیا تھا۔ اس فہرست میں کرس گیل تیسرے اور جیمز وینس چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
