کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آل آؤٹ ہونے کے باوجود 43 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ بابر اعظم نے 88، اذان اویس نے 55 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ساجد خان 30، محمد رضوان 18 اور امام الحق 14 رنز بنا سکے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 344 رنز اسکور کیے تھے۔
