کوئٹہ (ویب نیوز)مسافروں کو محفوظ، آرام دہ، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس نے ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ سے نئی لگژری بسیں خرید لی ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چودھری عثمان محمود کی ہدایت پر مالی امور کے سربراہ میاں نعیم الدین نے کراچی میں ڈائیوو پاک موٹرز کے ہیڈ آفس اور بس اسمبلنگ پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں مارکیٹنگ و سیلز کے سربراہ محمد طاہر جاوید نے انہیں نئی لگژری بس کی چابی حوالے کی۔ کمپنی حکام کے مطابق ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس پاکستان کی نمایاں ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور روزانہ سینکڑوں مسافروں کو ملک کے مختلف شہروں تک محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ نئی بسوں میں آرام دہ نشستیں، چارجنگ پورٹس، نگرانی کا نظام، سامان رکھنے کی وسیع گنجائش اور تربیت یافتہ ڈرائیور و سیکیورٹی عملہ موجود ہے، جبکہ میاں نعیم الدین نے کہا کہ ڈائیوو پاک موٹرز پاکستان میں ہیوی بسوں، لگژری کوچز اور کمرشل گاڑیوں کی تیاری میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور ملکی ٹرانسپورٹ شعبہ اس کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
