تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

گورنر بلوچستان نے 5 اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

کوئٹہ (ویب نیوز)گورنر بلوچستان نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 109 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 5 اگست 2026 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے اسمبلی ہال کوئٹہ میں طلب کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سرکاری افسران و ملازمین، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اور دیگر مہمان صرف اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری پاسز کے ذریعے داخل ہو سکیں گے، جبکہ اجلاس کے دوران سرکاری یا نجی مسلح سیکیورٹی گارڈز کے اسمبلی کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔