مقامی ۳ اگست ۲۰۲۶

ٹرانسپورٹرز کا 7 اور 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(وېب نیوز) بلوچستان کے ممتاز ٹرانسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو اعلان کردہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کے جائز مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ میر حاجی حکمت لہڑی، حبیب اللہ خان بادیزئی، دولت لہڑی، ظاہر شاہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کا فوری حل ضروری ہے، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک مزید وسیع ہوسکتی ہے۔