مقامی ۳ اگست ۲۰۲۶

ملک کو بند کمروں کے فیصلوں سے چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(وېب نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ ملک کو بند کمروں کے فیصلوں کے ذریعے چلانے کی کوششیں ریاست کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل شفاف اور آزادانہ انتخابات، آئین کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے تنظیمی دوروں کے دوران کارکنوں کو نظم و ضبط، عوامی خدمت اور سیاسی جدوجہد مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔