مقامی ۳ اگست ۲۰۲۶

پی اے سی کا بڑا اقدام، ضلع واشک کے 71.5 ملین روپے ترقیاتی بجٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

کوئٹہ(وېب نیوز) بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ضلع کونسل واشک کے مالی سال 2025-26 کے 71.5 ملین روپے کے ترقیاتی بجٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی منظوریوں اور ریکارڈ میں تضادات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پی اے سی کے اجلاس میں متعلقہ ریکارڈ، بجٹ دستاویزات، ٹینڈرز اور ورک آرڈرز کا جائزہ لیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے کر 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی اصغر علی ترین نے کہا کہ عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔