مقامی ۳ اگست ۲۰۲۶

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

مستونگ(وېب نیوز) مستونگ کے علاقے سراوان لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار احسان ولد جان محمد لہڑی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکار کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔