واشنگٹن (ویب نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئل کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو سستی توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شیورون کے چیف ایگزیکٹو مائیک ورتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں نے امریکی تیل کی صنعت کو مضبوط بنایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی بحریہ کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران پر دباؤ اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک وہ جوہری پروگرام پر معاہدہ یا مکمل ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ایرانی قیادت نجی سطح پر مذاکرات کی خواہش ظاہر کرتی ہے لیکن عوامی سطح پر انکار کرتی ہے، جبکہ تہران اس دعوے کی پہلے ہی تردید کر چکا ہے۔
