تازہ ترین ۳ اگست ۲۰۲۶

مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور (ویب نیوز): جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور لیول فور کوچ مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ، جو ماضی میں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں، انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔ اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی میں بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر کی گئی تھی۔ پاکستان رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔