تازہ ترین ۳ اگست ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک: حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب نیوز): ہنہ اوڑک دھرنا کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دھرنا کمیٹی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے نکات پر اتفاق رائے ہونے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، جبکہ مذاکرات کی کامیابی سے علاقے میں معمولاتِ زندگی اور آمدورفت کی بحالی کی توقع ہے۔