تازہ ترین ۲ اگست ۲۰۲۶

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں مؤثر حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔