کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عاصم خان، نور زمان، حمزہ خان اور ناصر اقبال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھیو لئی کو 3-1 سے شکست دی، نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو مسلسل تین گیمز میں ہرایا، حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کیا جبکہ ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودے کو 3-0 سے شکست دے کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی۔
