تازہ ترین ۲ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ سورنج کوئلہ کان ریسکیو آپریشن 45 گھنٹے بعد مکمل، 34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ(ویب نیوز)سورنج کے علاقے میں نجی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تقریباً 45 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 1600 فٹ گہری کان میں ملبے تلے دبے تمام 34 کان کنوں کی لاشیں کئی سو فٹ ملبہ ہٹا کر نکال لی گئی ہیں اور ریسکیو کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔