تازہ ترین ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

مراکش سے ہزاروں تارکینِ وطن اسپین میں داخل، سیکیورٹی کارروائی میں 57 افراد ہلاک

میڈرڈ (ویب نیوز): مراکش سے سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے تقریباً 60 ہزار تارکینِ وطن کے ہسپانوی علاقے سیوٹا (سبتہ) میں داخل ہونے کے بعد اسپین کو سنگین سرحدی بحران کا سامنا ہے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 57 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کی جا رہی ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ انسانی اسمگلروں نے عدالتی فیصلے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر اکسایا، جو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوٹا میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مراکش کی حکومت بھی تعاون کر رہی ہے۔