تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

ایران کے بنیادی انفراسٹرکچر پر حملوں سے گریز چاہتے ہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کرنا چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ معاہدہ تباہی سے بہتر راستہ ہے۔ فاکس نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے اور زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر فوری حملے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کئی ریپبلکن رہنما ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی ہیں، لیکن اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہے اور اب صرف معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے، تاہم خبردار کیا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا دوبارہ کارروائی کر سکتا ہے۔