تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

تاروبا (ویب نیوز): ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 55 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز ویسٹ انڈیز کی شاندار فاسٹ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 181 رنز بنائے، جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز بنا سکا۔ میزبان ٹیم نے آل راؤنڈ عمدہ کارکردگی کی بدولت 90 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں اہم برتری حاصل کر لی۔