تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

ایران، امریکا جنگ میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن (ویب نیوز): ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل تقریباً 5 فیصد کمی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل بھی 5 فیصد سستا ہو کر 85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ میں وقفے کے باعث قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم اگر کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کرتی ہے تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے، جبکہ امریکی تیل کے ذخائر میں مسلسل کمی بھی مارکیٹ کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔