کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی سکردو کی 6 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائکہ خلجی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلند چوٹی سر کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم محنت، عزم اور حوصلے سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بلوچستان میں کوہ پیمائی اور ہائیکنگ کے فروغ کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوانوں، بالخصوص خواتین، کو اس شعبے میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
