تازہ ترین ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 311 رنز پر آؤٹ، پاکستان کا مضبوط جواب، 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 100 رنز

کوئٹہ (ویب نیوز): ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شائی ہوپ نے 92 اور کیوم ہوج نے 84 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 جبکہ محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے اور پہلی اننگز میں مضبوط پوزیشن کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔