پاکستان ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہنگامہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ناراض

پشاور (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نظمی کا شکار ہوگیا، جہاں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک سے متعلق مشاورت کے دوران ناراض اراکین اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی تقریر کے بعد ناراض دھڑے نے سخت مؤقف اختیار کیا، جس پر اجلاس کا ماحول کشیدہ ہوگیا اور متعدد ارکان وزیراعلیٰ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ رکن اسمبلی فضل الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ناراض اراکین نے مطالبہ کیا کہ جس طرح سینیٹ انتخابات کے لیے حلف لیا گیا تھا، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کے لیے بھی تمام ارکان سے عملی عزم کا حلف لیا جائے، کیونکہ ان کے بقول بانی کی رہائی صرف بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہوگی۔