پاکستان ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

بھارت دہشت گردی میں ملوث، افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام . وزیراعظم

کوئٹہ (ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے جبکہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، مستونگ میں سیشن جج کا قتل دہشت گردی کی تازہ مثال ہے، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی تا چمن دو رویہ شاہراہ پر کام جاری ہے اور حکومت تمام صوبوں کو ان کا آئینی و جائز حق دینے کے لیے پرعزم ہے۔