پاکستان ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاسکو کے موجودہ ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے، تاہم مجموعی طلب دستیاب ذخائر سے زیادہ ہونے کے باعث بیرونِ ملک سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور درآمدی گندم کے ذریعے نہ صرف صوبوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی بلکہ ملکی مارکیٹ میں استحکام بھی برقرار رکھا جائے گا۔