کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 جبکہ تسمیہ رباب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گل فیروزہ نے 78 اور سدرا امین نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
