تازہ ترین ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ایونٹ سے باہر

کوئٹہ (ویب نیوز) کینیڈا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں ایونٹ کے ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے اسٹریٹ گیمز میں 11-6، 11-5 اور 11-4 سے شکست دی۔ نعمان خان کی شکست کے ساتھ پاکستان کا انفرادی مقابلوں میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا۔